امروہہ:اترپردیش کے ضلع امروہہ میں چکبندی بندوبست افسر کا فریادی کسانوں کے ساتھ گالم گلوج،جھوٹے مقدموں میں پھنسانے اور جیل میں گولی ماردینے کی دھمکی دینے کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد کانگریس اور بھارتیہ کسان یونین نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع کانگریس کمیٹی (امروہہ) کے صدر اومکار سنگھ کٹاریا کی قیادت میں جمعرات کو کسانوں کے مسائل کے ضمن میں ڈی ایم میمورنڈم سونپا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حسن پور کے پھولپور گاؤں کے کسانوں نے کھیتوں میں کھڑی فصل کی وجہ سے چکبندی بندوبست افسر سے چکبندی کو کچھ دنوں کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
چکبندی افسر نے ان کے ساتھ گالم گلوج،مقدموں میں پھنسانے اور جیل میں گولی مارنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ چکبندی عمل کو روکا جائے تاکہ کسانوں کی فصلیں برباد نہ ہوں۔سنگھ نے بتایا کہ چکبندی بندوبست افسر(ایس او سی) نتن چوہان کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کر کے انہیں برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ کسان یونین کے آلوک کمار نے قصور وار افسر کے نازیبا حرکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے افسر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امروہہ: چکبندی افسر کا کسانوں کو دھمکانے کا ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS