کورونا وائرس سے متاثر امیتابھ بچن، حالت مستحکم

0

کورونا سے متاثر سپر اسٹار امیتابھ بچن کی حالت بہتر ہے۔
صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچھ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
امیتابھ بچن کے صاحب زادے ابھیشیک بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں اور وہ بھی نانا وتی اسپتال میں ہی داخل ہیں۔
نانا وتی اسپتال کے ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن میں وائرس کی ہلکی علامتیں پائی گئی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔وہ فی الحال اسپتال کی آئسولیشن یونٹ میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ کی صحت کے بارے میں فی الحال تشویش کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS