پڈوچیری میں سیاسی گھمسان،عہدہ سے ہٹائی گئیں کرن بیدی

0

پڈوچیری:پڈوچیری میں ایک بڑی سیاسی اتھل پتھل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف جہاں کچھ کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفیٰ سے سیاسی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے، وہیں دوسری طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کرن بیدی کو پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر عہدہ سے ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کی جانب سے منگل کی شب جاری ایک بیان میں کرن بیدی کو اس عہدہ سے برخواست کیے جانے کی جانکاری دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ نئی تقرری ہونے تک تلنگانہ کی گورنر تملسئی سوندر راجن کو پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کی اضافی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ کرن بیدی کو اسمبلی انتخابات سے کچھ وقت پہلے ہی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ایسے میں اسے بی جے پی کے ایک وسیع سیاسی قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سوامی نے 10 فروری کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو میمورنڈم سونپ کر ان سے گزارش کی تھی کہ سابق آئی پی ایس افسر کو واپس بلا لیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ’تغلق دربار‘چلا رہی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS