ایران پرپھر گرا امریکہ کا نزلہ

0

روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون پرامریکہ نے سخت ناراضگی کااظہارکیاہے۔ امریکی انتظامیہ ایرانی ڈرون کی روس کو سپلائی کو روکنے کے لیے ان ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے جو اس کام میں لگی ہوئی ہیں۔ ایران ان خبروں کی تردید کرتا رہاہے کہ وہ روس کو ڈرون سپلائی کررہاہے۔ امریکہ نے سفران ایئرپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس کے علاوہ پراپزاور پریس کمپنی بہارستان کش کمپنی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ یہ دونوں کمپنیاں ڈرونوں کی صنعت کاری میں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کے آپسی تعاون سے بنائے جارہے ڈرون روس بھیجے جارہے ہیں۔ ان کمپنیوں میں بنائے گئے ڈرون دیگر ملکوں میں بنائے گئے ڈرون طیاروں کی نقل ہیں۔ ایران پر الزام ہے کہ اس نے امریکی طرز کے ڈرون یوایس آرکیو 170اسینیٹل ڈرون کو ضبط کرلیا تھا۔ امریکہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ کہ روس سے دفاعی امور میں تعاون کرنے والی کمپنیوں اور ملکوں کے خلاف کارروئی کرے گا۔ روس چاہتا ہے کہ ایرانی ساخت کے ڈرون مہاجرہ اور شہیدسیریز کے ڈرون حاصل کرناچاہتا ہے۔n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS