شبنم مجید
شکر قندی قدرت کا ایک بہترین تحفہ ہے جس کا استعمال لوگ سردیوں میں زیادہ کرتے ہیں۔کم قیمت اور صحت کے لئے مفید ہونے کی وجہ سے شکر قندی اس موسم میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔شکر قندی سردیوں میں ٹھیلوں پر بہت زیادہ مقدار میں فروخت ہوتی ہے۔اس کی ان گنت خصوصیات کی وجہ سے اس سبزی کو سپر فوڈ کہا جاتا ہے۔اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اس سستی سی سبزی میں قدرت کے تمام غذائی اجزاء موجود ہیں۔شکر قندی کو بھون کر یا اُبال کر کھایا جاتا ہے۔یہ حرارت بخش اور مقوی ہوتی ہے۔شکر قندی پر کالی مرچ اور کالا نمک ڈال کر کھانے سے اس کا ذائقہ نہ صرف دوبالا کرتی ہے بلکہ جسم کو افادیت بھی بخشتا ہے۔
آنتوں کی صحت کے لئے بہترین ہے:شکر قندی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ہماری آنتوں کی بے جا حفاظت کرتی ہے۔اس میں دو قسم کا فائبر پایا جاتا ہے ایک ایسا فائبر جو آسانی سے ہمارے جسم میں حل ہو جاتا ہے اور دوسرا ایسا جو ہمارے جسم میں آسانی سے حل نہیں ہو پاتا لیکن اس بات کو بتانے کا مقصد یہ ہے کہ انسانی جسم کسی بھی قسم کے فائبر کو حل نہیں کر پاتا لیکن شکر قندی کا استعمال ہماری آنتوں کی حفاظت کر کے اسے مضبوط اور صاف ستھرا بناتا ہے۔
دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے:شکر قندی میں قدرتی طور پر وٹامن 6 نستعلیق موجود ہے جو دل کی تمام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔یہ ہومو سسٹین لیول کو کم کرتاہے جو زیادہ تر دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ہومو سسٹین ایک ایسی بیماری ہے جو دل کی تمام شریانوں کو تنگ کر کے رکھتی ہے جبکہ وٹامن 6 نستعلیق دل کی شریانوں کو صحت مند بناتا ہے۔شکر قندی میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکن کو اپنے لیول پر رکھتا ہے ان کی ترتیب برقرار کر کے رکھتا ہے۔شکر قندی کے فوائد جاننے کے باوجود کوئی بھی چیز استعمال کرنے سے پہلے ایک بار ڈاکٹر سے رجوع لازمی کریں۔
کینسر کے لئے مفید ہے:ہم جانتے ہیں کہ شکر قندی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں ایک ایسا ایکسیڈینٹ موجود ہے جسے اینتھوسیانن اینٹی آکسیڈینٹ کہا جاتا ہے اور وہ جامنی رنگ کی شکر قندی میں پایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں مزید معلومات اکھٹی کرنے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس جامنی رنگ کی شکر قندی کینسر کے مختلف علاج کے لئے بہترین ہے جیسا کہ چھاتی کا کینسر‘آنتوں کا کینسر اور مثانے کا کینسر وغیرہ جو کہ خلیوں کی نشوونما کو کم کرنے کے حوالے سے استعمال کیا گیا ہے۔
دماغ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے:شکر قندی دماغی افعال کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بہترین ثابت ہوئی ہے۔شکر قندی میں موجود اینتھوسیانن اینٹی آکسیڈینٹ دماغی سوزش کو ختم کرتا ہے اور دماغ کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھ کے دماغ کی حفاظت کرتا ہے۔شکر قندی دماغ کو تیز کرتی ہے اور ایک صحت مند شخصیت کو فروغ دیتی ہے۔شکر قندی دماغی ایک بیماری ڈیمنشیا سے بچاتی ہے جو کہ 17 فیصد انسانوں میں پائی جاتی ہے۔
معدے کے السر کے لئے مفید:شکر قندی میں موجود فائبر معدے کو صاف رکھتا ہے اس لئے السر کے مریضوں کے لئے شکر قندی کا استعمال ایک قدرتی تحفہ ہے۔یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے اور فاضل مادہ جسم سے خارج کرنے میں مدد کرتی ہے اور جسم میں پیدا ہونے والی تیزابیت کو بھی ختم کر کے معدے کو صاف رکھتی ہے اور کھانے کی نالی میں تیزابیت پیدا نہیں ہونے دیتی۔شکر قندی میں موجود کیلشیم،پوٹاشیم،وٹامن بی،وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین السر ہونے کے خطرات سے بھی بچا کر رکھتا ہے۔
پھیپھڑوں کے لئے بہت اچھی ہے:شکر قندی میں وٹامن اے موجود ہے جو جسم کو پھیپھڑوں کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے۔شکر قندی کے استعمال سے پھیپھڑوں کی کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے خاص طور پر پھیپھڑوں کی ایک بیماری بہت عام ہے جسے امفیسیما کہا جاتا ہے۔شکر قندی میں کیروٹینائڈ موجود ہے اس لئے ایسی چیزوں کا استعمال کرنے سے جس میں خاص طور پر کیروٹینائڈ جیسی خصوصیات موجود ہوں ان میں پھیپھڑوں کی تمام بیماریوں اور خاص طور پر پھیپھڑوں کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے اور یہ پھیپھڑوں کی بیماریوں کو 33 فیصد تک کم کرتی ہے۔ll
شکر قندی کے لاجواب فوائد
کم قیمت اور صحت کے لئے مفید ہونے کی وجہ سے شکر قندی اس موسم میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS