محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرمسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیئے گئے۔ حرم انتظامیہ کے دروازوں کے ڈائریکٹرفہد الجعید کے مطابق عمرہ پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے دوران حرم کے 100 سے زیادہ دروازے زائرین کیلئے کھول دیے گئے تھے، تاہم اب عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرتمام دروازے کھول دیے گئے، جبکہ حفاظتی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ دروازوں پر24 گھنٹے اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں، 19 دروازے نمازیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ نمازاجازت نامہ رکھنے والے صرف ان ہی دروازوں سے داخل ہوسکیں گے۔ ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ عمرہ زائرین کیلئے 13 دروازے مختص کیے گئے ہیں، ان میں ملک فہد، اجیاد، الصفا اور مروہ شامل ہیں۔ عمرہ زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے وقت ان کے نام اور نمبر ذہن نشین کرلیں، اس سے انہیں حرم شریف سے نکلنے میں سہولت ہوگی۔
تاہم عمرہ یا نماز کیلئے آنے والوں کو حرم میں کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار ا?لات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسجدالحرام کے تمام دروازے کھول دیے گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS