عدالت میں پیش ہوں گے آرین خان سمیت سبھی 8 ملزمین، جانیں تفصیلات

0
Image: Times of India

ممبئی (ایجنسی ):نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) پیر کے روز ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے ایک کروز پر ریو پارٹی کے تعلق سے گرفتار آٹھوں ملزمین کو پیش کرے گا۔ اس تعلق سے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کو ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آر کے راجے بھوسلے کے سامنے پیش کیا جائے گا جن میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان، ماڈل منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جو ملزمین ہیں ان کے نام نوپور ساریکا، اسمیت سنگھ، موہک جیسوال، وکرانت چھوکر اور گومت چوپڑا کو بھی آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان لوگوں کو اتوار کی دیر شب گرفتار کیا گیا تھا۔
این سی بی کے اسپیشل پبلک پرازیکیوٹر ادویت سیٹھنا نے عدالت میں دلیل دی کہ آرین خان کو بین الاقوامی کروز ٹرمینل پر واقع کروزر پر چھاپہ ماری کے دوران نشیلی اشیاء اور 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے کانگریس کے ترجمان اتل لوندھے اور شیوسینا کے کشور تیواری نے این سی بی کی کارروائی کی مذمت کی ہے۔
این سی بی کی ایک ٹیم نے ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل پر کھڑی کروز پر دوبارہ چھاپہ مارا تھا۔ ٹیم نے یہاں سے منشیات برآمد کی تھی۔ ٹیم نے یہاں سے مزید 6 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ یہ لوگ کروز مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ این سی بی آفس ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS