بنگلہ دیش میں تمام ہندستانی ویزا مراکز غیرمعینہ مدت کے لئے بند

    0

    ڈھاکہ: (یو این آئی) بنگلہ دیش میں واقع تمام ہندستانی ویزا مراکز کو غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
    ڈھاکہ میں ہندستانی ہائی کمیشن نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے اعلان شدہ لاک ڈاون کے مدنظر بنگلہ دیش میں تمام ہندستانی ویزا درخواست مراکز یکم جولائی سے آئندہ اطلاع تک بند رہیں گے۔ حالانکہ لاک ڈاون کے دوران ہنگامی درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔
    ہائی کمیشن نے ہنگامی سفر، خاص طورپر علاج کے لئے [email protected] پررابطہ کرنے اور دو فون نمبر 096123337, 096143337کسی بھی طرح کی پوچھ گچھ کے لئے جاری کئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS