حیدر آباد(ایجنسی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے نام لیے بغیر اداکار شاہ رخ خان پر تنقید کی ہے۔ ۔منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق بیان دیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ وہ ان’بے زبان مسلمانوں’کے لیے آواز اٹھائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں ان کے لیے نہیں جن کے باپ طاقتور ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوپی کی جیلوں میں قیدیوں میں سے کم از کم 27 فیصد مسلمان ہیں، ان کے لیے کون بولے گا؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS