عصمت ریزی کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج

0

خواتین کی آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمن ایسوسیشن(اے آئی ڈی ڈبلیو اے) اور آل انڈیا ڈیموکریٹک  اسٹوڈینٹس یونین(اے آئی ڈی ایس او) نے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔

 
یہ احتجاج آئے دن خواتین پر بڑتے ہوئے تشدد کو لیکر کیا گیا۔
احتجاجیوں نے کالے رنگ کے بینڈ پہنے تھے اور کچھ نے ہاتھوں میں تختیاں لی تھی جن پر لکھا تھا ہمیں انصاف چاہئے اور ملزمیں کو سولی پر لٹکایا جائے۔

بتا دیں کے یہ احتجاج حال ہی میں ہوئے  پرینکا ریڈی عصمت دری اور قتل معاملے کو لیکر کیا گیا۔

احتجاج کی صدارت کرتی ہوئی کانگریس لیڈر امرتا دھون نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں ایک لیڈر کے طور پر نہیں بلکہ سماج کے ایک ایسے شخص کے طور پر اس احتجاج کا حصہ ہوں جو خواتین کے ساتھ سماج میں ہو رہی زیادتیوں کو لیکر تشویش میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے ہمیں سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے نہ کہ کسی دوسری نربھیا کی قربانی دی جائے۔

ہماری عدالتوں کو عصمت ریزی کے معاملات میں سخت ہونے کی ضرورت ہے جو بھی زانی ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے اسے پھانسی دی جائے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج بھی نربھیا کے قاتلوں کو پھانسی نہیں ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS