بہرائچ (یواین آئی): اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کی دوپہر میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سے بہرائچ پولیس لائن پہنچے اور کہا کہ دہلی میں کسان اپنے حق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد وہ سابق کابینی وزیر یاسر شاہ کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔
یادو نے دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اور پی ڈی اے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
“जो लोग नारा देते थे ‘जय किसान, जय जवान, जय विज्ञान’ आज उनके राज में किसान दुखी है और अपनी आय बढ़ाने के लिए आंदोलन कर रहा है। नौजवान नौकरी नहीं पा रहा है अगर पेपर लिख रहा है तो पेपर लीक हो जा रहा है।”
– माननीय राष्ट्रीय अध्यक्ष श्री अखिलेश यादव जी, बहराइच pic.twitter.com/7BI2UbdiWx
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) February 24, 2024
انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات پر عمل کرے۔ اس کے لئے پی ڈی اے اتحاد پورا تعاون کررہا ہے۔یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے۔ حق اور احترام کے لئے ان کی پارٹی کسانوں کے ساتھ رہے گی۔
سابق وزیر اعلی نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پارٹی نہیں یہ ایک گروہ ہے۔ پولیس بھرتی امتحان منسوخ ہونے کے سوال پر کہا کہ یہ حکومت خود پرچہ لیک کراتی ہے۔ کیونکہ انہیں نوکری نہیں دینی ہے۔ سب سے زیادہ پرچے اسی حکومت میں لیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف زبان دیتے ہیں۔ ان کی زبان بھارت ماتا کی جئے سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں نفرت کے ماحول کو محبت میں بدلیں گے: راہل
اکھلیش نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کی یاترا میں شامل ہونگے۔ اس حکومت سے بھی پریشان ہیں۔ نوجوانوں اور کسانوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جارہے ہیں۔ لاٹھیاں چلائی جارہی ہیں۔ کسان مارے جارہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں راشٹر وادی اور راشٹر پریمی ہیں۔ یہ کیسا وطن سے پیار ہے جو نوجوانوں کسانوں کو ہراساں کررہے ہیں۔