امرتسر:شری اکال تخت صاحب کے یوم تاسیس کے موقع پر بدھ کو یہاں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار گیانی ہرپریت سنگھ نے سکھ برادری سے سکھ اصولوں اور روایات پر عمل کرنے کو کہا۔ جتھےدار نے کہا کہ شری اکال تخت صاحب صرف ایک عمارت ہی نہیں بلکہ سکھ نظریے کا حقیقی خالص عزم ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سکھ مذہب کے خلاف ہورہے حملے سے آگاہ رہنے کی اپیل بھی کی۔
تخت سری کیسگڑھ صاحب کے جتھے دار گیانی رگھبیر سنگھ نے اپنے خطاب کے دوران شری اکال تخت صاحب کے قیام کی تاریخ شیئر کی۔اس موقع پر سچچکھنڈ ہریمَندر صاحب کے چیف گرنتھی گیانی جگتار سنگھ،جتھے دار گیانی ہرپریت سنگھ،جتھے دار گیانی رگھبیرسنگھ،شرومنی سمیتی کے سربراہ بھائی گووند سنگھ لونگووال نے الگ الگ جتھے بندیوں کے نمائندوں کوسروپے دے کر اعزاز بخشا۔
اکال تخت صاحب کا یوم تاسیس منایا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS