نئی دہلی:راجستھان میں اجمیر درگاہ شریف میں لاک ڈاؤن میں پھنس گئے اترپردیش کے سہارن پور سے آئے ایک کنبے کے نو لوگ کوئی طریقہ نہ ہونے پر گھر کے لئے پیدل ہی نکل پڑے، جنہیں پولیس نے نصیرآباد میں روک لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ کنبہ سہارن پور سے یہاں عرص کے دوران آیا تھا۔ اسی دوران ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ اس پر یہ کنبہ یہیں پھنس گیا۔ بعد میں کوئی راستہ نہ دیکھ وہ لوگ پیدل ہی گھر کے لئے نکل پڑے۔ نصیرآباد پہنچنے پر وہاں بائی پاس سڑک پر ایک پٹرول پمپ کے نزدیک ایک
ویران گھرمیں آرام کرنے کے لئے ٹھہرا۔ کسی نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر سہارن پور کے رہنے والے 60سالہ جبار شیخ ،محمد مختار ،ان کی بیوی ،بچے اور گیارہ ماہ کی بچی کو حراست میں لے کر دیراٹھو کی پناہ گاہ میں پہنچایا۔
بعد میں موقع پرمیڈیکل ٹیم کو بلواکر ان کی جانچ کرائی گئی،جس میں کسی میں بھی کورونا وائرس کی علامات نہیں پائی گئیں۔ نصیرآباد سب ڈیویژن افسر کی ہدایت پر سبھی کےلئے ضروری انتظام کرایا گیا ہے۔