حیدرآباد:قومی فٹ بال ٹیم کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچانے والے کوچ سید عبدالرحیم کی زندگی پر بالی ووڈ اداکار میدان کے نام سے ایک فلم بنارہے ہیں۔ حیدرآباد میں مقیم عبدالرحیم کے افراد خاندان اور ان کے چاہنے والوں نے اس فلم کے تئیں مسرت کا اظہار کیا ہے۔ عبدالرحیم کو بابائے ہندوستانی فٹ بال بھی کہا جاتا ہے۔ حیدرآباد کے علاقہ مانصاحب ٹینک میں واقع چھوٹے سے پرائیویٹ میدان پر ایک مقامی شخص منان خان ہر سال سید عبدالرحیم کی یاد میں نوجوانوں کے لئے ٹورنمنٹ منعقد کرتے ہیں۔ اس ٹورنمنٹ کا مقصد 13تا15برس کی عمر کے ٹیلنٹ والے لڑکوں کو تیار کرنا ہے جو آگے چل کر ہندوستانی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔ ہندوستانی فٹ بال ٹیم میں عبدالرحیم کی کئی قربانیاں ہیں۔ اس ٹورنمنٹ کے افتتاح کے لئے سابق اولمپین و قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور رحیم صاحب کے فرزند سید شاہد حکیم نئی دہلی سے حیدرآباد آئے۔ وہ اس بات سے بے حد مایوس ہیں کہ ان کے والد کے کارناموں پر نہ ہی ریاستی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت نے کوئی توجہ دی تاہم انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ بالی ووڈ میں بڑے پیمانہ پر بنائی جانے والی فلم میدان کے ذریعہ نئی نسل ان کے بارے میں جان سکے گی۔
مشہور ہندوستانی فٹبال کوچ سید عبدالرحیم پر فلم بنانے کی تیاریاں، اجے دیوگن کریں گے اداکاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS