طیارہ خدمات کمپنیوں نے شروع کی بکنگ

0

نئی دہلی: سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا اور دیگر ایئر لائنس نے 25 مئی سے دوبارہ شروع ہورہی گھریلو پروازوں کی آج سے بکنگ شروع کردی ہیں۔
ایئر انڈیا نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے بکنگ شروع کی۔
اس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایئر لائنس کی ویب سائٹ کے علاوہ اس کے اتھارائز ایجنٹوں یا بکنگ کے دفتر سے بھی ٹکٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔
 جمعرات کے روز ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے ملک بھر میں 383 پروازوں کی تفصیلات بتائیں جہاں دو ماہ کے وقفے کے بعد ہوائی سفر دوبارہ شروع ہوگا۔
حکومت کے اعلان کے بعد بہت سی نجی کمپنیوں نے گھریلو سفر کے لئے بکنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔  انڈیگو اور گو ایئر نے اپنی ویب سائٹ پر بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ وستارا نے بھی 25 مئی سے شروع ہونے والی گھریلو پروازوں کے لئے بکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS