ائیر انڈیا پر اس وقت تقریبا 60000کروڑ روپے کا قرض ہے، جس میں طیاروں کی خرید اور ان کے رکھ رکھاؤ بھی شامل ہیں۔ ائیر انڈیا کو
فائنشیل 2018-2019میں 8400کروڑ روپے کا قرض ہے۔ زیادہ اپوریٹنگ کاسٹ اور عالمی ایکسچیند کی چلتے کمپنی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے
۔
معاشی تنگی سے پریشان ہوکر ائیر انڈیا کو حکومت نے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس معاملے میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت
اییر انڈیا کی 100فیصدی حصہ داری بیچ رہی ہے۔ مرکزی وزیر پوری نے لوک سبھا میں یہ بات کہی۔
ہردیپ پوری اس سے پہلے راجیہ سبھا میں اس بات کو کہہ چکے ہیں کہ ائیر انڈیا کو پرائیویٹائزیشن نہیں ہونے کی حالت میں اس کو بند کرنا
ہوگا۔
حکومت اس سرکاری کمپنی میں اپنی پوری حصہ داری بیچنے کے لئے کاغذات تیار کررہی ہے اور غیر منقولہ عمل کو پورا کرنے کا وقت 31مارچ
طے کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے نریندر مودی حکومت نے مئی 2018 میں اپنی 76فیصدی حصہ داری بیچنے کے لئے ایکش پریشن آف انٹرس
مدعو کیا تھا لیکن نیلامی کے پہلے مرحلہ میں ایک بھی نجی پارٹی نے دلچسپی نہیں لی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS