آئی آئی ایم احمدآباد ملک کا بندوبست فنڈ شروع کرنے والا پہلا منجمنٹ انسٹی ٹیوٹ بنا

0

احمدآباد: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ (آئی آئی ایم)،احمدآباد نے آج اپنا بندوبستی فنڈ (اینڈوومنٹ فنڈ) شروع کرنے کا اعلان کیا جسے اسنٹی ٹیوٹ کے دس بانی سابق طلبہ کی 100 کروڑ روپے کی ابتدائی پرعزم رقم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ 
انسٹی ٹیوٹ کی ریلیز کے مطابق پانچ سال کی مدت میں اس فنڈ کو 1000 کروڑ روپے تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ آئی آئی ایم اے احمدآباد ہندوستان کا پہلا منجمنٹ اسکول ہے جس نے اس طرح کے پہلے بندوبستی فنڈ کو قائم کیا ہے۔ 
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے گورننگ بورڈ کے چیئرمین منگلم بڑلا منڈل نے کہا کہ بندوبستی فنڈ کسی بھی انسٹی ٹیوٹ کی مالی صحت کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے،جس سے ترقی اور خودمختاری کو فروغ ملتا ہے۔ آئی آئی ایم احمدآباد بندوبستی فنڈ کو شروع کرنے میں اپنے فراخدلی سے تعاون کرنے کےلئے ہم بانی سابق طلبہ کی ستائش کرتے ہیں۔ یہ فنڈ انسٹی ٹیوٹ کے طویل مدتی ہدفوں کو پورا کرنے اور اپنی خودمختاری کو بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 
1961  میں قیام کے بعد سے ،آئی آئی ایم اے سے 33,000 سے زیادہ سابق طلبہ نکلے ہیں جو ہندوستانی کارپوریشنوں میں کارپوریٹس، صنعت ،تعلیم ،عوامی پالیسی اور خدمات کےشعبوں میں اہم تعاون دیتے آئے ہیں۔ آئی آئی ایم اے سے منجمنٹ کی ڈگری والے سابق طلبہ کی ہندوستان کی ٹاپ 500 کمپنیوں میں سی ای او / سی ایکس او سطح کے کرداروں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ آئی آئی ایم احمدآباد کے سابق طلبہ نے ملک کے کچھ بہترین کاروباروں کا بھی قیام کیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS