ہاپوڑ(ایس این بی)
زراعتی اصلاحات سے متعلق تینوں بلوں کے خلاف کسانوں کی سیکڑوں تنظیموں کی بھارت بند کی اپیل پربڑی تعداد میں کسان سڑکوں پر اتر آئے شہر سے دیہات تک قومی شاہراہ اور ریلوے اسٹیشن پر کسانوں کاسیلاب اترآیا۔کسانوں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں احتجاجی جلوس اور قومی شاہراہ پر چکا جام کرکے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔بھارتیہ کسان یونین سمیت مختلف تنظیموں کے اراکین نے کہاکہ کسان مخالف زرعی بل کسانوں کے مفاد کے خلاف سب سے بڑی سازش ہے۔تینوں نئے زرعی قوانین میں ایم ایس پی کا ذکر نہ ہونے سے سرکاری اناج ،پھل اور سبزی منڈیا ختم ہوجائیں گی جس کی وجہ سے کسان اپنی پیداوار کو سرمایہ داروں کی طے قیمت پر فروکت کرنے کے لئے مجبورہوگا۔کسانوں نے انتباہ دیاکہ اس سیاہ قانون کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ملک کی پارلیمینٹ میں بغیر بحث کرائے کسان مخالف زرعی قانون کے خلاف کسانوں نے بڑی تعداد میں گڑھ ،سمبھائولی،تتار پور بائی پاس اور دھولانہ حلقہ میں بڑی تعداد میں چکا جام کرکے احتجاج کیا۔کسانوں نے کہاکہ اس سیاہ قانون کے خلاف آر پار کی لڑائی لڑی جائے گی۔کسانوں کو بردباد کرنے والے اس قانون کو کسی بھی صورت میں نافذ نہیںہونے دیاجائے گا۔بھارتیہ کسان یونین کے چکا جام کو لے کر دہلی لکھنؤ ہائی وے پر گڑھ سے پلکھواتک پولیس وانتظامیہ کے افسران پوری طرح مستعد رہے۔اے ڈی ایم جے ناتھ یادو اور اے ایس پی سرویش مشرا پولیس فورس کے ساتھ احتجاجی جلوسوں پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے تھے۔چکا جام کے دوران ہائے وے پر گاڑیوں کی تعداد کم ہی نظر آئی کسان صبح 11بجے دہلی لکھنؤ ہائی وے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے کسان یونین کے دنیش کھیڑاکی۱قیادت میں گڑھ چوپلہ،چودھری دھرم ویر شاستری کی قیادت میں موضع تتار پور اور ستبیر سنگھ کی قیادت میں سمبھائولی ہائی وے پر کسانوں نے دھرنادے کر احتجاج کیا۔اس سے قبل گڑھ سے پلکھواکے درمیان گاڑیوں کی تعداد کم ہوگئی۔چکا جام کے دوران پولیس وانتظامیہ نے ہائی وے پر روٹ ڈائیورژن کردیا۔جمعہ کی صبح بھارتیہ کسان یونین کے ستبیر فریق ،دنیش کھیڑافریق اور بھانوفریق نے کسانوں کے مطالبہ کو لے کر گڑھ ہائی وے ،سمبھائولی ہائی وے اور تتار پور بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ قومی شاہراہ پر جام لگادیا۔ایس ڈی ایم گڑھ وجے وردھن اور ڈی ایس پی پون کمار سمیت کوتوال مکیش کمار نے مورچہ سنبھالا۔برج گھاٹ سے پلواڑہ روڈ اور ہائی وے سے بلندشہرروڈ پرروٹ ڈائی ورٹ کردیاگیا۔اس دوران مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔وہیں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے کسانوں کو اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج کیا۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے گجراج سنگھ نے کہاکہ مرکزی حکومت کے ذریعہ جلد بازی میں کسانوں کے خلاف زراعتی اصلاحات بل کسانوں کو مزدور بنانے پر مجبور کردے گا۔اس قانون میں ایم ایس پی ختم کرنے کی حکمت عملی سے کسانوں کو برباد کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔اس بل کے ذریعہ بڑے تاجر کسانوں کااستحصال کریں گے۔یہ بل کسانوں کے ساتھ بڑی سازش ہے۔اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری بدرالدین قریشی نے کہاکہ بڑے صنعتکاروں کی نگاہ زراعت پر ہے تاکہ کسان مزدور بن سکے۔ان بلوں کے ذریعہ منڈی سمیتی اور کم سے کم طے میعاد کی قیمت ختم ہوجائے گی اور کارپوریٹ منمانی شرح پر پیداوار خرید کر کسانوں کو مزدور بنادیں گے۔
’ زرعی بل کسانوں کے مفاد کے خلاف سب سے بڑی سازش‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS