سمجھوتہ، بائڈن کی تجویز پر نہیں ہماری شرط پر ہو گا:حماس

0
سمجھوتہ، بائڈن کی تجویز پر نہیں ہماری شرط پر ہو گا:حماس

غزہ، (یو این آئی) تحریکِ حماس سیاسی بیورو کے رکن اسامہ الحمدان نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل، غزّہ پر حملے مکمل بند نہیں کرتا اور علاقے سے انخلاء نہیں کرتا اس کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الحمدان نے صدر بائڈن کی اعلان کردہ اور 3 مراحل پر مبنی فائر بندی تجویز کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حماس نے ثالث فریقین کو اس شرط سے آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کا، پائیدار فائر بندی اور غزّہ سے انخلاء کے معاملے میں، واضح جواب دینا ضروری ہے۔ مذکورہ دونوں موضوعات پر غیر یقینی کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا”۔

حمدان نے اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں پر تشدّد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک حراست میں لئے گئے اور یرغمال بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی کے لئے اسرائیل پر دباو ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی رہائی پر منحصر ہے۔
واضح رہے کہ جو بائڈن نے، 31 مئی کو وائٹ ہاوس میں خطاب کے دوران، اسرائیل کو 3 مراحل پر مبنی نئی فائر بندی تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS