اسرائیل عرب امارات کے درمیان معاہدہ: عالمی سطح پر ملاجلا ردعمل

    0

    دبئی:اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ’امن معاہدے‘کا اعلان کیا ہے جس سے دونوں  ممالک  کے مابین سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے۔عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں مذکورہ سیاسی پیش رفت سے متعلق عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا۔
    واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
    امریکہ کے صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی اورمتحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری،سیاحت،براہ راست پروازوں،سلامتی اورباہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
    اس معاہدہ کے تحت اسرائیل فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں میں اپنی خودمختاری کے اعلان کو عارضی طور پر معطل کرے گا۔
    اسرائیلی وزیراعظم  بنجامن  نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں ٹوئٹ کیا کہ ’یہ تاریخی دن‘ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS