رام دیو نے ایلوپیتھی پر بیان واپس لینے کے بعد آئی ایم اے سے پوچھے 25سوال

0
image:bbc.com

نئی دہلی :ان 25سوال میں سے کچھ تو کافی عجیب غریب سے بھی ہیں۔ جیسے آدمی بہت وائلینٹ ،ظالم اور حیوانیت کررہے ہیں۔
اسی طرح ، ایک اور سوال یہ بھی ہے کہ: اگر ایلوپیتھی امنی پوٹینٹ (omnipotent) اور طاقت ور ہے، تو پھر
ایلوپیتھی کے ڈاکٹروں کو بیمار ہی نہیں ہونا چاہئے؟

رام دیو کے ان سوالوں کی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہورہی ہے۔ پیر کی رات ان سوالوں کو لیکر نیوز چینلز پر آئی ایم اے
کے ممبران اور رام دیو کے بیچ بحث ہوتی بھی نظر آئی۔

اس سے پہلے اتوار کی شام ،مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے رام دیو کو ایک خط لکھ کر ان سے ایلوپیتھی مخالف
डॉक्टर हर्षवर्धन
بیان واپس لینے کو کہا تھا۔

وزیر صحت نے خط میں کیا لکھا تھا؟

ہرشوردھن نے خط میں لکھاتھا، “رام دیو نے اپنے بیان سے کورونا وارئر کی بے عزتی کر کے، دیش کے جذبات گہری ٹھیس
پہنچا ئی ہے۔ لہذا انہیں اپنا قابل اعتراض بیان واپس لینا چاہئے۔

रामदेव

انہوں نے لکھا تھا، ” آپ کا یہ کہنا بحد غیر مناسب ہے کہ لاکھوں کورونا مریضوں کی موت ایلوپیتھی دوا کھانے سے ہوئی۔
آج اگر دیش میں کورونا سے موت کی شرح صرف 1.13فیصد اور ری کوری کی شرح 88فیصد سے زیادہ ہے تو اس کے
پیچھے ایلوپیتھی اور اس کے ڈاکٹر کا اہم رول ہے۔


ڈاکٹر ہرش وردھن نے لکھا ، “میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو کسی معاملے پر کوئی بھی بیان وقت کی نزاکت اور صورتحال کو
دیکھ کر دینا چاہئے۔ ایسے وقت میں،علاج کے موجودہ طریقے تماشہ نا صرف ایلوپیتھی بلکہ ان کے ڈاکٹروں کی صلاحیت،
قابلیت اور ان کے ارادوں پر بھی سوال کھڑے کرتا ہے ۔ جو غیر مناسب ہے۔ ”

انہوں نے لکھا تھا کہ رام دیو نے جو وضاحت دی ہے وہ لوگوں کے مجروح جذبات کو مندمل کرنے کے لئے ناکافی ہے۔

وزیر صحت نے لکھا آپ نے اپنی وضاحت میں صرف یہ کہا ہے کہ آپ کا ارادہ جدید سائنس اور اچھے ڈاکٹروں کے خلاف
نہیں ہے۔ میں آپ کے ذریعہ دے گئے وضاحت کو کسی حد تک قبول نہیں کرتا ہوں۔

رام دیو نے بیان واپس لینے پر افسوس کا اظہار کیا

انہوں نے لکھا تھا کہ رام دیو کا بیان ڈاکٹروں کے حوصلوں کو کمزور کرنے اور کورونا کی وبا کے خلاف لڑائی کو کمزور
کرنے والا ثابت ہوسکتا ہے۔

رام دیو نے ہرشوردھن کے خط کے بعد اپنا بیان واپس لے لیا تھا
۔

رام دیو نے اپنے بیان کے لئے افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ جدید میڈیکل سائنس اور ایلوپیتھی کے مخالف نہیں
ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک خط جاری کرتے ہوئے،انہوں نے لکھا تھا، “میں علاج کے پورے طریقوں کے جدوجہد کے اس پورے
تنازعہ کو افسوس کے ساتھ اپنے بیان کو واپس لیتا ہوں۔

رام دیو نے لکھاتھا ، “میرا جو بیان کوٹ کیا گیا ہے وہ بیان ایک ورکر کی میٹنگ ہے،جس میں نے واٹس ایپ پر آئے پیغام کو
پڑھ کر سنایا تھا ۔ اس بیان سے اگر کسی کے جذبات کو تکلیف پہنچی ہے تو مجھے افسوس ہے ۔”

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا ، “ایلوپیتھی کے ڈاکٹروں نے کورونا پریڈ میں اپنی جان کی بازی لگاکر کروڑوں لوگوں
جان بچائی ہے،ہم نے بھی ایلوپیتھی اور یوگ سے کروڑوں لوگوں کی جان بچائی ہے،اس کا بھی احترام ہونا چاہئے۔”

رام دیو نے کیا کہا تھا؟

اس سے قبل،انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے یوگ گرو رام دیو ان کے بیان کے لئے قانونی نوٹس بھیجا تھا اور کہا تھا کہ رام
دیو کے بیان سے انسٹی ٹیوٹ کے وقار اور اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

حال ہی میں ،سوشل میڈیا پر رام دیو کا ایک ویڈیو سرکولیٹ ہورہا تھا، جس میں انھوں نے کہا ہے تھا کہ موجودہ دنوں میں کووڈ
19 کے مقابلے میں ایلوپیتھک علاج کی وجہ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ویڈیو میں وہ پلازما تھراپی کے کووڈ 19 کے علاج کی لسٹ سے ہٹائے جانے پر طنز کرستے دیکھائی دے رہے ہیںویڈیو میں
، رام دیو کہ رہے ہیں ، “ایلوپیتھی ایک ایسی اسٹوپڈ اور دیوالیہ سائنس ہے کہ پہلے کلوروکین فیل ہوئی،پھر ریموڈیسیئر ناکام
ہوئی، پھر اینٹی بائیوٹک ناکام ہوئی ، پھر اسٹیرایڈ ناکام ہوگیا ،اور کل پلازما تھراپی بھی ناکام ہوگئی۔

تنازعہ بڑھنے پر پتنجلی یوگ پیٹھ نے ان الزامات پر صافی پیش کی اور کہا کہ رام دیو کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کیا گیا
وہ یقین سے بالاتر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “رام دیو نے یہ باتیں ایک نجی پروگرام میں کہیں اور اس دوران وہ واٹس ایپ پر کچھ پیغامات پڑھ رہے
تھے۔ سوامی رام دیو نے جدید سائنس کے خلاف کبھی اعتماد کا اظہار نہیں کیا ہے۔”
، ہریانہ حکومت نے ریاست کے کورونا مریضوں میں پتنجلی آیوروید کی کورونیل کٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی
وزیر صحت انیل وج نے اس بات کی معلومات فراہم کی۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب یوگا گرو رام دیو دوتا پر تبصرہ کرنے کے بارے میں تنازعات میں گھرے ہوئے
ہیں۔

پیر کو ،انیل وج نے کورونیل تقسیم کرنے کے فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس کٹ کی آدھی قیمت
پتنجلی برداشت کرے گی اور آدھی قیمت ہریانہ حکومت کے ‘کووڈ ریلیف فنڈ’ سے ادا کی جائے گی۔

رام دیو نے گذشتہ سال جون میں آیور وید پر مبنی کورونیل کٹ لانچ کی تھی جب وبا کی پہلی لہر کافی عروج پر تھی۔
بشکریہ:bbc.com
ترجمہ :دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS