سشمتا کے استعفیٰ کے بعد کانگریس میں پھرسے اٹھنے لگی ہے غورخوض کی بات

    0

    نئی دہلی: (یواین آئی) خاتون کانگریس کی صدر سشمتادیوکے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی کے کئی لیڈراب یہ سوال کھل کراٹھانے لگے ہیں کہ پارٹی کواس بات پر غورکرناچاہیے کہ یوتھ لیڈرکانگریس چھوڑکر کیوں جارہے ہیں۔سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رکن پارلیمنٹ بیٹے کارتی چدمبرم نے کہا کہ یہ سوچنے اورغورکرنے کاموضوع ہے کہ پارٹی سے آخر سشمتا دیو جیسے یوتھ لیڈرالگ کیوں ہورہے ہیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس بارے میں سنجیدگی سے خوروخوض ہونا چاہیے۔
    سابق مرکزی وزیرکپل سبل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سشمتا دیو نے ہماری پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یوتھ لیڈر پارٹی چھوڑکرجارہے ہیں اور ہم’بزرگو‘پرپارٹی کوکمزورکرنے کاالزام لگائے جاتے ہیں۔ پارٹی پوری طرح آنکھ بندکرکے آگے بڑھ رہی ہے۔اس سے قبل کانگریس محکمہ مواصلات کے سربرا رندیپ سنکھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں اس بارے میں سوال پوچھنے پر لاعلمی ظاہرکی کہ انہیں اس کی معلومات نہیں ہے۔ ان کا کہناتھا ’’جب سے مجھے معلوم ہواہے میں مسلسل سشمتاجی سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ان کا فون بند بتایاجارہا ہے۔ وہ بہت سنجیدہ لیڈرہیں اور کانگریس خاندان سے ان کاتعلق نسلوں سے ہے۔ سونیا جی اورراہل جی ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔ یقین ہے کہ وہ بہت سلجھاہواسیاسی فیصلہ کریں گی اورمیں صرف ان کے روشن مستقبل کی خواہش تاہوں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS