نئی دہلی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاوں میں توسیع کے بعد کچھ نرمی کی جا رہی ہے۔ آج حکومت نے رہنمایانہ خطوط جاری کئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہی علاقے متاثر نا ہوں اس لئے انڈسٹریوں کو 20 اپریل کے بعد دوبارہ کھلنے کی اجازت ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھایا اور کہا کہ ہندوستان کے کم سے کم متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے کے بعد پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ حکومت کاشتکاری سے متعلق کاموں، دیہی علاقوں میں سڑکیں اور عمارتوں کی تعمیر ، آئی ٹی ، ای کامرس اور تمام بین ریاستی سامان کی نقل و حمل کی بھی اجازت دے گی، جبکہ ہاٹ سپاٹ – جن علاقوں میں بڑی تعداد میں کووڈ-19 واقعات ہیں ان پر سخت پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ وزیر اعظم مودی نے لاک ڈاون میں توسیع کا ارلان کیا کیونکہ 21 دن تک لاک ڈاؤن کے باوجود ہندوستان میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 10،000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کئے رہنمایانہ خطوط، کئی شعبوں کو راحت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS