بلرامپور: اترپردیش میں ضلع بلرامپور کے گیسڈی علاقے میں اسپتال لے جاتے وقت ریپ متاثرہ کی موت ہو جانے کے معاملے میں پولیس نے دو نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس دیورنجن ورما نے بدھ کی رات یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گیسڈی علاقے کی باشندہ ایک 22 برس کی لڑکی منگل کی دیر شام تک گھر واپس نہیں لوٹی۔ اہل خانہ نے اس کے موبائل پر فون کیا لیکن اس کا فون نہیں اٹھا۔ تھوڑی دیر کے بعد لڑکی ایک رکشے پر بیٹھ کر گھر آئی۔ اس کے ہاتھ میں گلوکوز چڑھانے والا ویگو لگا ہوا تھا۔ اس وقت لڑکی کی طبیعت کافی خراب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کو اہل خانہ اسپتال لے جا رہے تھے جبھی راستے میں اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ دو لوگوں نے ان کی لڑکی کو علاج کے بہانے لے جا کر اس کا ریپ کیا۔ حالت خراب ہونے پر اسے رکشے پر بٹھا کر گھر بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اروند کمار مشر کی قیادت میں تحقیقات کروائی جا رہی ہے۔ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ہاتھرس کےبعد، بلرامپور میں ریپ متاثرہ کی موت، دو نامزد ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS