کورونا وائرس پرقابو پانے کیلیے چین متحرک، 68 طبی ٹیم تیار

    0

    ووہان:چین میں جان لیوا کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کےلئے 8310اراکین کی کل 68میڈیکل ٹیموں کو ہوبئی صوبے بھیجا گیا ہے۔ مقامی افسروں نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ہوبئی صوبے کے وائس گورنر شیو جوہو نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ میڈیکل ٹیمیں 29صوبوں، میونسیپل کارپوریشنوں اور خودمختار علاقوں، ساتھ ہی قومی صحت کمیشن، ٹی سی ایم کے قومی انتظامیہ، چینی میڈیکل سائنس کے چین اکاڈمی اور فوجی شعبہ سے آئی ہیں۔ شیو جوہو نے کہا کہ میڈیکل ٹیموں میں سانس، انفیکشن اور دوائی سے متعلق مخصوص ڈاکٹر اور نرسیں ہیں۔ ان میں سے کچھ میڈیکل اہلکاروں کو ایس اے آر ایس  اور ایبولا سے متعلق بیماری پر قابو پانے کا تجربہ ہے۔ ووہان کے27اسپتالوں میں57میڈیکل ٹیموں کے کل 6775اہلکاروں کو بھیجاگیا ہے۔ جو اس جان لیوا بیماری کا مرکز ہے۔ جبکہ 11میٹیکل ٹیموں کے کل 1535 میڈیکل اہلکاروں کو 10دیگر شہروں میں بھیجاگیا ہے، جو اس بیماری کے انفیکشن سے متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے ہوبئی میں جان لیوا  کورونا وائرس کے انفیکشن کے11177معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 350سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 1701لوگوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS