کابل:افغانستان میں بدھ کے روز امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا ہے۔ جس میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ناٹو قیادت والی اتحاد نے اس کی تصدیق کی ہے۔ امریکی فورسز نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے،لیکن ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے لگتا ہو کہ ہیلی کاپٹر کو دشمن نے تباہ کیا۔ دوسری جانب افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں تباہ کیا گیا۔
افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو طبالبان نے تباہ کیا ہے اور نا ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی افغان اہلکار زخمی ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی افغانستان نے دو غیر ملکی پروفیسرز کی رہائی کے بدلے تین طالبان رہنماؤں کو رہا کیا تھا۔
افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹرتباہ، 2 اہلکار ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS