انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ جان شنواری ہفتے کے روز افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔
ننگر ہار کے گورنرکے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ ننگر ہار صوبہ کے ضلع شنوارمں دوپہر 12بجکر20 منٹ پریہ دھماکہ ہوا دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش میں یہ دھماکہ کیا ۔ 36 سالہ بسم اللہ افغانستان اور کئی بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ اس حادثے میں ان کے کنبہ کے سات افراد کی بھی موت ہوگئی ہے۔
ہفتہ کے روز صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے یہ اطلاع دی۔ گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ بم دھماکے صوبہ ننگرہار کے ضلع شنوار میں سہ پہر 12:20 بجے ہوئے۔ دہشت گردوں نے یہ دھماکہ تھانے میں داخل ہونے کی کوشش میں کیاتھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس حملہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بم دھماکے میں انٹرنیشنل امپائر بسم اللہ کنبہ کے سات افراد سمیت ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS