400 افغان طلبا کو ہندوستانی حکومت کاتحفہ

0

نئی دہلی (یو این آئی) : ہندوستان میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندجے نے ہفتہ کو نئی دہلی میں جاری افغان اسکول کو مدد فراہم کرنے پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر ماموندجے نے کہا کہ 400 افغان طلبا کو ہندوستانی حکومت کی طرف سے تمام اقدامات سے بڑھ کر تحفہ ملا ہے ۔فرید ماموندجے نے ٹویٹر پر کہا کہ میں ہندوستان میں واحد افغان اسکول کو انتہائی ضروری مدد فراہم کرنے پر ہندوستانی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھوگل، دہلی میں سید جمال الدین افغان اسکول،


افغان مہاجرین کے لیے واحد تعلیمی ذریعہ ہے اور معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس اسکول کا تسلسل یقینی طور پر اس بنیاد کو بنانے میں مدد کرے گا جس پر بہت سے افغان نوجوان اپنے اور افغانستان کے لیے ایک بہتر مستقبل تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ افغان مہاجرین کا تعلیمی ادارہ نئی دہلی کے جنگ پورہ علاقے کے بھوگل میں واقع ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS