افغانستان: سیلاب سے 39 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ

0

کابل: (یو این آئی) افغانستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سیلاب سے اب تک 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خلیج ٹائمز نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔افغانستان کے مشرقی، جنوبی، جنوب مشرقی اور وسطی علاقوں کے نئے اضلاع شدید بارشوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوسی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا، “5 جولائی سے پانچ صوبوں – اروزگان (20)، غزنی (6)، نورستان (7)، پکتیا (3) اور زابل (3) میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں جن میں سے چھ کا تعلق غزنی اور تین کا صوبہ پکتیا سے ہے۔
یہاں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تقریباً 2900 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے اور سڑکوں و پلوں جیسے اہم انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث جگہ جگہ زمین کھسک گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS