افغانستان میں طالبان کے آٹھ کمانڈروں کی رہائی

    0

    افغان حکومت نے پیر کو صوبہ قندھار سے دہشت گرد تنظیم طالبان کے 8 کمانڈروں کو رہا کردیا۔ یہ اطلاع صوبائی گورنر کے دفتر کے ترجمان نے دی۔
    گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت افغانستان اور طالبان کے مابین معاہدے کے تحت 400 عسکریت پسندوں کو رہا ئی کے مطالبہ کے بعد ان کمانڈروں کو رہا کیا گیا ہے۔
    رہا کئے گئے کچھ دہشت گردوں کو لوگوں اور سیکیورٹی فورسز کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی ، جس کے بعد اب انہیں رہا کردیا گیا ہے۔
    افغان حکومت اور طالبان امن معاہدے کی تکمیل کے مقصد سے دہشت گردوں کو آہستہ آہستہ رہا کیا جارہاہے ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS