مجھے مائی لارڈ کے بجائے سر سے مخاطب کیا جائے:چیف جسٹس کلکتہ ہائی کورٹ

    0

    کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھاکرشنن نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ”مائی لارڈ“ یا’لارڈ  شپ‘کی جگہ ”سر“ کہہ کر مخاطب کیا جائے۔
    کلکتہ ہائی کورٹ کے ذرائع کے مطابق رجسٹرار جنرل رائے چٹو پادھیائے نے تمام ضلع جج،کو خط لکھ کر چیف جسٹس کے پیغام کو پہنچایا ہے۔
    خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ضلع عدلیہ،افسران بشمول ہائی کوررٹ کے رجسٹراور دیگر عملہ انہیں پہلے کی طرح ”مائی لارڈ“ یا ”لارڈشپ’‘کے بجائے 'سر' کے نام سے خطاب کریں گے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS