آئی سی ایم آرکے مطابق ملک میں 28 اگست تک چارکروڑسے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی

0

نئی دہلی :ملک میں وبائی مرض کووڈ ۔19 پرقابو پانے کے لئے جانچ کے دائرہ کارمیں مسلسل توسیع کی جارہی ہے اور28 اگست تک جانچ کرنے کی کل تعداد چار کروڑ کو پار کر چکی ہے۔
ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 28 اگست تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 6609 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
  کونسل کے مطابق 28 اگست کو نو لاکھ 28 ہزار 761 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ 21 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور یہ دنیا کا تیسرا ملک تھا جس نے ایک ہی دن میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے تھے۔
دوسری جانب،مرکزی وزارت صحت و خاندانی وزارت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق،ملک میں کورونا وائرس کے معاملے کم نہیں ہورہے ہیں۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 76،472 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اورمریضوں کی کل تعداد 34،63،973 تک پہنچ گئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران،انفیکشن سے 1021 افراد کی زیادہ اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 62550 ہوگئی۔اب تک 6،48،998 مریض اس انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
کورونا سے بازیابی کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ  76.47 فیصد ہوگئی ہے۔ مثبت شرح 8.23 ​​فیصد ہے۔اس وقت ملک میں کورونا کے سات لاکھ 52 ہزار 424 فعال معاملے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS