سپول: بہار میں ضلع سپول کے بھپٹیاہی تھانہ علاقے سے پولیس نے ایک عورت کی لاش برآمد کی ہے۔
پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کٹرہ ندی سے ایک عورت کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش کی شناخت چھیلا ڈمری گاؤں کے 11 نمبر وارڈ کی باشندہ ارملا دیوی (50) کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ گزشتہ روز اپنے گھر سے گھاس کاٹنے گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک کی آنکھ، کان اور گردن پر گہرے زخم کے نشان ملے ہیں۔ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عورت کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ قتل کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سپول صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS