راوڑکیلا: اڈیشہ کے راوڑ کیلا میں سڑک کی تعمیری کام میں مصروف خاتون مزدوروں کوبدھ کو ایک کار نے ٹکر ماردی،جس میں پانچ خواتین کی موت ہوگئی اور ایک خاتون سمیت سات دیگر مزدور زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار نے سڑک پر ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد مزدروں کو ٹکر ماردی، اور اس کےبعد یہ ایک ایس یو وی سےبھی ٹکراگئی۔
سندرگڑھ ضلع کے راج گنگپور کےنزدیک بیجو ایکسپریس وے پر یہ حادثہ پیش آیا۔ پولس نےبتایا کہ واقعہ میں دو خواتین مزدوروں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین کی راوڑ کلا کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوئی ۔
زخمی مزدووں کو راوڑ کیلاکے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ یہ کار راوڑکیلا سے سندرگڑھ جارہی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت کاربہت تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
سڑک حادثے میں پانچ خاتون مزدوروں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS