سیئول میں بھگدڑ، 151 ہلاک، 100 زخمی،سیکڑوں کو دل کا دورہ

0
Zee News

سیئول (ایجنسیاں) جنوبی کوریا کی راجدھانی سیﺅل میں ہفتہ کو بھگدڑ مچنے سے 151 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ بھگڈر سیﺅل میں ہیلووین پارٹی کے دوران مچی ۔ اس حادثے میں سیکڑوں لوگوں کو دل کا دورہ بھی پڑا ۔ ذرائع کے مطابق سیﺅل میں ہیلووین پارٹی کے دوران ایک چھوٹی سڑک پر آگے بڑھنے کے چکر میں بھگدڑ مچ گئی۔بھگدڑ سے متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل

کے دورے کی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ 100 افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثہ کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سیﺅل میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہیلووین منایا جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اسپتال میں منتقل کئے گئے زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ حادثہ کی اصل وجہ جاننے کی جانچ کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS