بیوی و دوبچوں کے قتل کے  بعدشخص نے کی خودکشی

0

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے گڑمبا تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کا قتل کرنے کے بعد خود چھت کے پھنکے سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے بتایا کہ یہ واقعہ گڑمبا تھانے کے شیوانی نگر کالونی میں پیش آیا۔ پنٹو گپتا نے پہلے اپنی بیوی آرتی ،آٹھ سالہ لڑکی اور چھ سالہ بیٹے کا قتل کیا اور اس کے بعد خود پنکھے سےلٹک کر پھانسی لگا لی ۔
آج صبح بروز ہفتہ مقامی افراد کی اطلاع کے بعد مہلوکین کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد کی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس انتہائی قدم کی اصل وجہ گھریلو تنازع اور ای۔رکشے کا قرض ہے۔ یہ پریوار وارانسی کارہنے والا تھا۔
پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔فورنسک ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر اپنی انوسٹی گیشن شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS