کھرگون: مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کے چین پور تھانہ علاقے میں واقع ایک کنویں میں بچوں سے بھری پک اپ
گاڑی گرجانے سے دو بچوں کی موت ہوگئی اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کاٹھیابندھان گاؤں میں واقع ایک کھیت کے بغیر منڈیر کے کنویں میں کلر رات پک اپ گاڑی کے گرجانے سے سات
سالہ چمپا اور چار سالہ سونندا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دیگر زخمی بچوں ارون،ساون،ممتا،ریتیش ،کرشنا اور آکاش کو نکال کر جھرنیا
کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال لاکر داخل کیاگیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے کچھ لوگ پک اپ گاڑی سے کھرگون سے کھاس لے کر لوٹے تھے۔ تبھی چتر سنگھ کے یہاں آدھا کھاد اتارنے
کے بعد مہیندر کے گھر اسے لے کر جارہے تھے۔ اسی دوران پک اپ گاڑی میں آٹھ بچے سوار ہوگئے۔ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے
راستے میں بھار سنگھ کے کھیت میں واقع بغیر منڈیر کے کنویں میں کپ اپ گاڑی گرگئی۔ ایک بچے کی لاش رات کو ہی نکال لی گئ،جبکہ
دوسرے کی لاش پک اپ گاڑی نکلوانے اور کنویں کا پانی خالی کروانے کے بعد نکالی جاسکی۔
دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد آج گھروالوں کو سونپ دی گئیں۔ پک اپ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اس کے خلاف
معاملہ درج کیاگیا ہے۔