نئی دہلی: بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے پچپکڑی پولیس آؤٹ پوسٹ کے سپہی گاؤں کے سات گھروں میں آگ لگنےسے پانچ لاکھ روپے قیمت کی
جائیداد جل کر تباہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سپہی گاؤں کے وارڈ نمبر 9 کے رہنے والےبدھو ساہ کے گھر میں کل رات اچانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے آس پاس کے
چھ دیگر گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں تقریباً 5 لاکھ روپے کی قیمت کی جائیداد کے جل کر تباہ ہونے کا اندازہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتےہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS