نئی دہلی (ایجنسی): بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بابول سپریو نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بابول سپریو نے کچھ دن پہلے بی جے پی سے اپنا ناتہ توڑلیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات میں ابھی کافی وقت باقی ہے،لیکن اپوزیشن پہلے ہی مودی حکومت کے متبادل کی تلاش میں مصروف ہے اور اس کے لیے ان جماعتوں کے درمیان اتحاد کی چیزیں اکثر منظر عام پر آتی ہیں۔ایسا ہی ایک دعویٰ یہ ہے کہ وقت لگتا تھا جب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)
Today, in the presence of National General Secretary @abhishekaitc and RS MP @derekobrienmp, former Union Minister and sitting MP @SuPriyoBabul joined the Trinamool family.
We take this opportunity to extend a very warm welcome to him! pic.twitter.com/6OEeEz5OGj
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) September 18, 2021
نے کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کو اپوزیشن کا چہرہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف چہرہ ہیں۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ راہل گاندھی پی ایم مودی کا متبادل چہرہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔اس لیے ممتا کو اپوزیشن کی قیادت کرنی چاہیے۔ تاہم مغربی بنگال میں کانگریس نے ٹی ایم سی کے دعوے کو زیادہ اہمیت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا متبادل چہرہ کون ہوگا اس کی پیش گوئی کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔