ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں تقریبا آٹھ فیصد اضافہ

0

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں تقریبا آٹھ فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس سے ایک مہینے میں اس کے تقریباًدو گنے دام ہوگئے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت آج سے 7.48 فیصد بڑھ کر
41992.81 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہاں اس کی قیمت 39069.87 روپے فی کلو لیٹر تھی۔ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت کا جائزہ ہر پندرہ دن میں  لیا جاتا ہے۔ یکم جون سے اس کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران ممبئی میں اس کی قیمت میں 98.38 فیصد، چنئی میں 96.22 فیصد، دہلی میں 95.78 فیصد اور کولکتہ میں 76.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایئر لائنس کمپنیوں کے کل اخراجات کا 35 سے 40 فیصد ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے ان پر مالی دباؤ بڑھے گا۔ ایئر لائنز طویل
عرصے سے اسے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ہوائی جہاز کے ایندھن کو بھی جی ایس ٹی
سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس پر مرکزی حکومت پرانے نظام کے تحت ایکسائز اورریاستی حکومتیں  ویٹ نافذ لگاتی ہیں۔کولکتہ میں ہوائی جہاز کا ایندھن آج 5.86 فیصد، ممبئی میں 7.81 فیصد اور چنئی میں 7.69 فیصد مہنگا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS