اٹلی میں کرونا وائرس کے قہر سے تقریبا 14 ہزار افراد ہلاک

    0

    اٹلی میں کرونا وائرس ’ كووڈ 19‘  کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 760 افراد  کی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 13،915 ہوگئی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 
    ملک میں اب تک 115،242  افراد اس وائرس کی گرفت   میں آچکے ہیں ۔ محکمہ کے سربراہ ینجیلو بوریلی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے بمقابلہ جمعرات 
    کو 2477 نئے کیسز درج کیےگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اٹلی میں فی الحال کورونا وائرس کے 83،048  کیسز   ہیں جن میں سے 28،540  متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور 4053 متاثرہ انتہائی نگہداشت میں ہیں  اور بقیہ کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اینجیلو کے مطابق جمعرات کو 1431 افراد صحتیاب  ہوئے  ہیں  جنہیں ملا کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18،278 ہو گئی ہے ۔عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب 
    تک 46،291  ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ تقریبا 925،132 افراد اس سے متاثر ہیں ۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS