عبداللہ اعظم 16 مہینے بعد ہردوئی جیل سے رہا

0

ہردوئی (یواین آئی): اترپردیش کے ضلع ہردوئی جیل سے منگل کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے و سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو رہا کردیا گیا۔

عبداللہ اعظم گذشتہ 16 مہینے سے ہردوئی ضلع جیل میں فرضی تاریخ پیدائش معاملے میں قید تھے۔ رامپور سے یہاں پر ضمانت کا پروانہ ضلع جیل پہنچا جس کے بعد تصدیق کی کاروائی مکمل کی گئی اور پھر عبداللہ اعظم کو رہا کردیا گیا۔

عبداللہ اعظم کی رہائی سے پارٹی کارکنان کافی خوش دکھائی دئیے۔ اس موقع پر مرادآباد میں ایس پی ایم پی روچی بھی پہنچی۔ درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ عبداللہ اعظم یہاں سے روانہ ہوئے۔ عبداللہ اعظم کے حامیوں نے ان سے ملنے کی کوشش کی تو عبداللہ اعظم نے بھی ان کا استقبال کیا۔ اس دران بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ فی الحال عبداللہ اعظم درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ رامپور رونہ ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ 22اکتوبر 2023 کو عبداللہ اعظم کو رامپور سے ہردوئی ضلع جیل ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ عبداللہ اعظم خان ہردوئی جیل میں گذشتہ 16 مہینے سے قید تھے۔ پیر کو ایم پی۔ ایم ایل اے مجسٹریٹ ٹرائل عدالت سے ان کی رہائی کا پروانہ ہردوئی ضلع جیل کو بھیجا گیا اور آج منگل کو ان کی رہائی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS