عباس انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی بڑی راحت، سزا پر روک، ایم ایل اے کا عہدہ بحال ہوگا، مئو میں کوئی ضمنی انتخاب نہیں ہوگا

0

پریاگ راج:(یواین آئی): مافیاڈان مرحوم مختارانصاری کے بیٹے عباس انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے عباس انصاری کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے ان کو ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ مئو سے ملی 02سال کی سزا کو منسوخ کردیا ہے۔

عباس انصاری نے سزا منسوخ کرنے کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سمیر زین نے عباس انصاری کی 2سال کی سزا کو منسوخ کردیا ہے۔اس کے بعداب عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت بحال ہوجائے گا۔ ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کی بحث پوری ہونے کے بعد 30جولائی کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور اس پر آج فیصلہ سنایا ہے۔ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے دوران بھڑکاؤ بیان کے معاملے ایم پی ایم ایل اے کورٹ مئو نے عباس پر 31 مئی کو2سال کی سزا اور 3 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا تھا۔ اسی بنیاد پریکم جون 2025 کو عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔

ضلع جج مئو کی عدالت نے 5جولائی کو اپیل خارج کردیا تھا جس کے بعد عباس انصاری نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر ضلع جج مئو کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ عباس انصاری کی جانب سے وکیل اپییندر اپاھیائے نے موقف رکھا تھا۔ جبکہ یوپی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل اجئے کمر مشرا اور اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ایم سی چترویدی نے دلائل پیش کئے تھے۔ انہو ں نے ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل کورٹ مئو کےفیصلے پر روک لگانے کی مخالفت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS