نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی طرف سے پھیلائے جا رہے جھوٹ کا جواب دینے کے لئے ’امت شاہ کا الٹا چشمہ ‘ نامی ایک ویب سائٹ لانچ کرکے طنزیہ مہم کا آغاز اکیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ’ڈبليو ڈبليو ڈبليوڈاٹ امت شاہ الٹاچشمہ ڈاٹ کام‘ سے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے اور اس مہم کے ذریعے وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے کیجریوال حکومت میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرنے کے عائد کئے گئے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا گیا ہے۔ اس میں پارٹی نے دہلی کی عوام کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح امت شاہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے کئے گئے تاریخی ترقیاتی کاموں کو جان بوجھ کر دیکھنا نہیں چاہتے ہیں اور اس کو نظر انداز کرکے دہلی کی عوام کی توہین کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ پر پارٹی نے اسکول، اسپتال، رین بسیرا، اسٹریٹ لائٹ کی دہلی میں سابقہ حالات اور آم آدمی پارٹی کی حکومت آنے کے بعد بدلے حالات کی سات تصویریں جاری کی ہیں ۔ ویب سائٹ پر جا کر ان تصویروں کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے ۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
آپ پارٹی نے لانچ کیا امت شاہ کا الٹا چشمہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS