عام آدمی پارٹی کا ایوان بالا میں ایم ایس پی پر تحریک التواء کا نوٹس

0

نئی دہلی: (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ضابطہ 267 کے تحت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن کسانوں کو ان کی فصلوں کے لئے کم سے کم امدادی قیمت کی ادائیگی سے متعلق ایشوز پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ نوٹس دیتے ہوئے ایوان بالا میں پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے ایوان میں تمام قانون سازی کی کارروائی روک کر اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سنجے سنگھ نے اتوار کو ہی آل پارٹی میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور ان کی بات نہ سننے پر میٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ ایوان کے ایک اور رکن ٹی آر ایس کے ڈاکٹر کے کیشوا راؤ نے بھی مرکزی حکومت کی فصلوں کی خریداری کی پالیسی میں تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے مسئلہ پر بحث کے لئے تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رکن ونے بسواس نے بھی ایم ایس پی کے معاملے پر تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔ پارلیمنٹ کا سرمائی سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور 23 دسمبر تک 19 اجلاس ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS