محبت کیلئے سل ٹاورپرچڑھ جانے والا نوجوان شہد کی مکھیوں کے حملہ پر کود نے سے زخمی

    0

      حیدرآباد:محبت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے مطالبہ کے ساتھ سل ٹاون پر چڑھ جانے والے نوجوان کی کہانی کا افسوسناک انجام ہوا کیونکہ شہد کی مکھیوں کے حملہ میں زخمی نوجوان سل ٹاور پر سے کود پڑا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس نوجوان جس کی شناخت ضلع کے جنگاریڈی گوڑم کے رہنے والے روہت کے طورپر کی گئی ہے،کل شام سل ٹاور پرچڑھ گیا۔اس نے ٹاور پر چڑھنے کے بعد اس سے انصاف کرنے کامطالبہ کیا اور الزام لگایا کہ حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے بعض لیڈران اس کی محبت میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ روہت نے دعوی کیا کہ وہ ایک لڑکی سے محبت کرتا ہے اور وائی ایس آرکانگریس کے لیڈران اس کی محبت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ جیسے ہی اس کے سل ٹاور پر چڑھ جانے کی اطلاع ملی پولیس وہاں پہنچی جس نے مختلف طریقوں سے اس کو سمجھاتے ہوئے اس کے جذبات کو سرد کرنے اوراس کو نیچے اتارنے کی کوشش کی تاہم اسی دوران شہد کی مکھیوں نے اس پرحملہ کردیا۔ اس حملہ سے بچنے کی کوشش میں روہت نے سل ٹاور سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔نیچے یہ منظر دیکھنے والی پولیس نے فوری طورپر علاج کے لئے اس نوجوان کو اسپتال منتقل کیا۔اس موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد بھی وہاں تھی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS