غزہ میں ایندھن کی معمولی سپلائی کی اجازت ملی، خان یونس میں شدید لڑائی

0

اسرائیل نے غزہ میں ایندھن کی معمولی سپلائی کی اجازت دے دی۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی کیبنٹ نے غزہ کی پٹی میں ایندھن کی معمولی سپلائی کی اجازت دی۔خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی کیبنٹ نے غزہ میں انسانی بحران پر قابو پانے اور جنوبی غزہ میں بیماریاں پھوٹنے سے بچانے کیلئے ایندھن کی سپلائی کی اجازت دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی مقدار کا تعین کابینہ کرے گی اور اسے مقامی انسانی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے پہلی بار خان یونس شہر کے اندر آپریشن شروع کردیا ہے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار خان یونس شہر کے سینٹر میں پہنچ چکے ہیں جہاں اہلکاروں نے شہر کے دل میں ٹارگٹڈ چھاپے مارے ہیں، جن علاقوں میں چھاپے مارے گئے یہ حماس ملٹری اور اس کے انتظامی علاقے سمجھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قبضے کا دور ختم ہو چکا ہے: امیر قطر

اسرائیلی فوج کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں دہشتگردی کا انفرا اسٹرکچر تباہ کرکے ہتھیاروں کا بھی پتا لگایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 16 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS