مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیل فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

0

رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرے کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بیرے کے پہاڑی علاقےالا طویل  یہودی بستی کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ محمد جبریل رومانے اس حملے میں ہلاک ہوئے اور ایک فلسطینی کو جسم کے نچلے حصے میں معمولی زخم آیا ہے۔

مزید پرھیں:

موسلا دھار بارش کے باعث نیویارک میں سیلابی صورتحال، سب وے جزوی طور پر مفلوج

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو نوجوان جنہوں نے مبینہ طور پر فوجی چوکی پر تیل بم پھینکا تھے، کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر طویل عرصے سے فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS