بالا گھاٹ: مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے پارس واڑہ کے کانہا علاقہ کے قریب مال کھیڑی کے جنگل میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم میں ایک خاتون نکسلی ہلاک ہوگئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک تیواری نے آج اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو گذشتہ رات اطلاع ملی تھی کہ بیہر کے علاقے میں نکسلی گاؤں کے آس پاس کسی بڑی واردات کو انجام دینے کے لئے پہنچے ہیں۔ اس کے بعد پولیس ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ گیا جہاں پولیس اور نکسلیوں کے مابین جھڑپ میں کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ اس واقعے میں قریب 25 سے 30 نکسلی دو مختلف جگہوں پر لڑ رہے تھے۔
دریں اثناء،پولیس کو بھاری پڑتے دیکھ کر نکسلی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کو جائے واقعہ کی تلاشی کے دوران ایک خاتون نکسلی خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نکسلیوں کے کھٹیا مورچہ دلم 2 کی رکن تھی۔ پولیس کو موقع سے ایک رائفل،پِٹھو بیگ اور دیگر سامان ملا ہے۔ وہیں پولیس ہلاک ہونے والی خاتون نکسلی کی شناخت کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم میں ایک خاتون نکسلی ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS