نا بالغ بیٹے نے سپاری دے کر کرایا تھا والد کا قتل ،چار ملزمین گرفتار

0

پرتاپ گڑھ (یواین آئی): اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹی و سواٹ ٹیم مشترکہ کارروائی کے دوران فرنیچر تاجر کے ہوئے قتل میں مقتول کے بیٹے (نابالغ ملزم ) سمیت چار ملزمین کو گرفتار کیا ۔گرفتار نابالغ بیٹے نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے والد کی سپاری دے کر قتل کرایا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی درگیش کمار سنگھ نے ہفتہ کی شام پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ کوتوالی پٹی علاقے کے خاص قصبہ پٹی میں گزشتہ 21/ مارچ کی علی الصبح فرنیچر تاجر محمد نعیم 50 کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ،پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کے سہارے ملزمین کی نشان دہی کی تھی ۔پولیس نے وقوعہ کے متعلقہ تین نامعلوم ملزمین کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی ہے ۔

تھانہ کوتوالی پٹی ایس ایچ او آلوک کمار سنگھ و سواٹ ٹیم انچارج مع فورس مخبر کی اطلاع پر روشنی میں آئے ملزم پیوش پال ساکن تردہا تھانہ کندھئی پرتاپ گڑھ کو بروکھن نہر پلیا کے نزدیک سے گرفتار کر نشان دہی پر مقتول کے بیٹے نابالغ ملزم ، شبھم سونی ساکن کمہیاء و پریانشوں عرف گولو ساکن میلا گراونڈ پٹی تھانہ کوتوالی پٹی پرتاپ گڑھ سمیت تینوں کو ان کے گھر سے گرفتار کیا ،جبکہ آکاش گپتا و سواپن دیپ یادو عرف کلّو ڈان فرار ہیں ،جن کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس کی بازپرس میں مقتول کے بیٹے نابالغ ملزم نے سپاری دے کر قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غلط راستہ پر چل رہا تھا ،جس کے سبب دوکان و گھر سے پیسہ و زیورات کی چوری کر اپنا خرچ چلاتا تھا۔

مزید پڑھیں: جے پور میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 5 مزدور ہلاک

والد نے پیسہ دینے سے منع کر پابندی عائد کر دی تھی ،جس کے سبب وہ والد سے ناراض تھا ،اور والد کے قتل کے لئے دوستوں کے ساتھ پہلے بھی کوشش کی پر ناکام رہا ۔والد کے قتل کے لئے اس نے گرفتار تینوں شوٹروں سے رابطہ کیا ،اور قتل کے لئے چھہ لاکھ سپاری دینے کے لئے طے ہوا ،اور ڈیڑھ لاکھ روپے پیشگی دے دیا، باقی وقوعہ کے انجام دینے کے بعد دینے کو کہا۔ سپاری لے کر گرفتار ملزمین نے اس کے والد کا قتل کر دیا ۔پولیس نے گرفتار ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کر جیل بھیجا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS